مولانا محمد فاروق نے تحریک کشمیر خصوصاً امن بحالی کیلئے زبردست کوشش کی: فاروق عبداللہ

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میرواعظ محمد فاروق اورخواجہ عبدالغنی لون کی برسیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم مولانا محمد فاروق اہم ملی، سماجی اور سیاسی شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے تبلیغ دین کے ساتھ اسلامی تعلیم کو فروغ دینے میں کلیدی رول ادا کیا۔ مرحوم نے اپنے اسلاف کی طرح اسلامیہ ہائی سکول کو مزید فعال بنانے میں انتھک کوشش کی۔ اِس سکول میں ریاست کے معروف شخصیات نے تعلیم حاصل کی جو اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ مرحوم کی شہادت سے بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن