ملتان (نمائندہ خصوصی‘ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ہی دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے شام ہوتے ہی روزہ دار افطاری کیلئے سموسے اور پکوڑے لینے کے لئے بازاروں کا رخ کرتے ہیں کھجوروں اور پھلوں کی دکانوں پر بھی خاص رش موجود ہوتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیا رمضان میں متحرک ہو جاتا ہے کھجوروں اور دیگر اشیاء میں ملاوٹ کرکے ناقص اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پھلوں اور دیگر اشیاء کی کوالٹی میں بہتری لائی جائے تاکہ روزہ دار کسی بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔
رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ہی دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھ گیا
May 22, 2018