فلسطینی صدر محمود عباس پھیپھڑے میں انفیکشن کے باعث ہسپتال داخل

May 22, 2018 | 12:47

ویب ڈیسک

رملہ(آن لائن) فلسطین کے صدر محمود عباس کو خرابی صحت کے باعث تیسری مرتبہ ہسپتال داخل کروا دیا گیا، ڈاکٹروں نے فلسطینی صدر کے پھیپھڑے میں انفیکشن تشخیص کی ہے۔بیاسی سالہ محمود عباس کو خرابی صحت کی وجہ سے ایک ہفتے میں تین بار ہسپتال جانا پڑا، اتوار کے روز طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو رملہ کے ہسپتال میں انہیں داخل کر لیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکے پھیپھڑے میں انفیکشین تشخیص کی ہے۔ صدر محمود عباس نے 36 گھنٹے بعد فلسطینی میڈیا کو ویڈیو بنانے کی اجازت دی، انہیں پانچ روز پہلے کان کی سرجری کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا تھا.

مزیدخبریں