ہائیکورٹ: چیئرمین ‘ایم ڈی پی سی بی تعیناتی کیخلاف کیس ‘وکلاء بحث کیلئے طلب‘ سماعت 28مئی تک ملتوی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست پر سماعت اٹھائیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کومزید بحث کے لئے طلب کرلیا۔لاھور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے نعمان بٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نعمان بٹ کی جانب سے کہا گیا کہ چیرمین اور ایم ڈی پی سی بی کی تعیناتیاں خلاف قانون ہیں۔عدالت چئیرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کی خلاف قانون تعیناتی کالعدم قرار دے۔عدالت میں پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے تحریری جوب جواب جمع کروادیا۔ انہوں نے کہا چئیرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کی تعیناتی قانونی تقاضوں کے مطابق کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...