لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان شاہد خان فریدی نے ورلڈ کپ سکواڈ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کے شامل ہونے سے ٹیم کے تجربے میں اضافہ ہوا ہے اور شاداب خان کی شمولیت کے بعدبائولنگ مزید مضبوط ہوجائے گی۔ بیٹنگ پہلے ہی فارم میں ہے اور اب کوئی بہانہ نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ لڑکے ہمارا سر فخر سے بلند کریں گے۔
ورلڈ کپ میں ٹیم قوم کا سر فخر سے بلند کریگی : شاہد آفریدی
May 22, 2019