لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )کنیئرڈ کالج کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کا سمر کیمپ 24مئی سے شروع ہوگا جس میں خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے علاوہ انہیں سپورٹس سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائیگا ۔کھیلوں کی انچارج عمارہ رباب نے بتایا کہ کیمپ دس ہفتوں پر محیط ہوگا جس میں کرکٹ، ہاکی ، باسکٹ بال، فٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور ٹینس کے کھیل کے بارے میں خواتین کھلاڑیوں کو کالج کی گرائونڈ میں ٹریننگ دی جائیگی اور ان کی صلاحیتوں میں نکھار لایا جائے گا ۔ اس کیمپ کے علاوہ فٹنس پروگرام اور ٹیم بلڈنگ سرگرمیوں کا ابھی انعقاد کیاجائے گا۔عمارہ رباب کا کہنا تھا کہ کنیئر ڈ کالج طالبات کھلاڑیوں کے لئے نرسری کا کام دے رہا ہے اور یہاں کی طالبات نے کھیلوں کے ہر شعبہ میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جبکہ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ کی سربراہی میں کالج کو کھیلوں کے باے میں نئی شناخت ملی ہے ۔
کنیئرڈ کالج کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کا سمر کیمپ 24مئی سے شروع ہوگا
May 22, 2019