پی سی بی کا جنید خان کی متنازعہ ٹویٹ پر کارروائی نہ کرنے کا عندیہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بائولر جنید خان کی جانب سے سوشل میڈیا سے متنازعہ ٹویٹ ہٹانے کے بعد قومی کرکٹر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔فاسٹ بولر جنید خان نے گزشتہ روز ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے منہ پر ٹیپ لگا کر ایک تصویر شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ کچھ کہنا نہیں چاہتے سچ کڑوا ہوتا ہے کہ پیغام کو ملکی و غیر ملکی میڈیا نے اہمیت دی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل جنید خان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے گا۔فاسٹ بائولر کی جانب سے سوشل میڈیا پر سے پوسٹ ہٹائے جانے کے بعد پی سی بی حکام نے بھی سکھ کا سانس لیا اور عندیہ دیا کہ جنید خان نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا لہذ ڈسپلنری کارروائی کا امکان بہت کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن