پاکستانی پولو کھلاڑی صوفی محمد عامرٹورنا منٹ کھیلنے ہنگری پہنچ گئے

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے پولو کھلاڑی صوفی محمد عامر ہنگری میں ڈپلومیٹس کپ کھیلنے کیلئے ہنگری پہنچ گئے۔ اس سال نیشنل اوپن برائے قائداعظم کپ جیتنے والی ماسٹر پینٹس ٹیم کے کپتان صوفی محمد عامر گزشتہ کئی سالوں سے یورپ کے مختلف ممالک، لندن اور ارجنٹائن میں پولو کھیلتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک ہفتہ کیلئے ہنگری روانہ ہوتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان کا جھنڈا ہر ملک میں لہراتے ہیں۔ پولو ہمارے خون میں شامل ہیں اور گزشتہ 20 سال سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولو کھیلتے ہیں۔پاکستان میں بھی پولو کا لیول بہت بہتر ہوا ہے۔ امید ہے کہ اگلے سال سیزن اور بھی بہتر ہوگا۔ صوفی محمد عامر کا تعلق پولو فیملی سے ہے۔ ان کے بڑے بھائی صوفی محمد حارث اور چھوٹے بھائی فاروق امین صوفی بھی پولو کے کھلاڑی ہیں جبکہ ان کا بھتیجا صوفی محمد ہارون اور بیٹا صوفی محمد عزیر بھی پولو کھیلتے ہیں۔ صوفی فیملی کی پاکستان پولو میں کافی خدمات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...