ریٹائرڈ ملازمین کلرکوں‘ افسروں کی ملی بھگت سے کوارٹرز پر قابض‘ سیکرلاہور (نیوز رپورٹر)محکمہ انہار کینال کالونی میں کوارٹروں کی بندر بانٹ جاری ہے اور عرصہ دراز سے محکمہ سے ریٹائرڈ ہوجانے والے ملازمین افسروں کی ملی بھگت سے سرکاری کوارٹروں پر قابض ہیں جس کی وجہ سے ریگولر حاضر سروس ملازمین کرائے پر رہنے پر مجبور ہیں۔ ان کوارٹروں میں کچھ ریٹائرڈ ملازمین متعلقہ کلرک اور افسران کی مدد سے کوارٹر کا ہائوس رینٹ تک ادا نہیں کر رہے لیکن پھر بھی ریپئرنگ کی مد میں لاکھوں روپے کوارٹر کے لیے جاری کروا چکے ہیں۔ بارہا دفعہ متعلقہ ایکسین اور ایس ڈی او کو بذریعہ درخواست مطلع کیا گیا لیکن تاحال کوئی کارروائی نہ ہوسکی ہے۔ ملازمین نے سیکرٹری ایریگشن سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور ریٹائرڈ ملازمین سے کوارٹر خالی کروا کر حاضر سروس ملازمین جو کہ شہر میں بھاری کرائے کے مکان میں رہنے پر مجبور ہیں ان کو دلوائے جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کینال کالونی گوجرہ میں کوارٹروں کی بندر بانٹ‘ ملازمین دھکے کھانے پر مجبور سیکرٹری ایریگشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ
May 22, 2019