لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پروفاقی حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی گئی جسٹس عابد عزیز شیخ نے سماعت کی۔درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیاکہ حکومت نے سیاسی مقاصد کے لئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے ٹیکس چوروں کو تحفظ دیا ہے۔ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کراکے ٹیکس چوروں کو ٹیکس گزاروں کے برابر لا کھڑا کیا۔ایمنسٹی سکیم امتیازی سلوک اورجزا و سزا کے اصولوں کے منافی ہے۔ٹیکس چوروں کو عام معافی آئین پاکستان اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔آئین کے تحت ٹیکس چوروں کو رعائت نہیں دی جا سکتی۔