گوجرانوالہ : گھریلو ملازمہ پرمالکہ کا تشدد،اہلخانہ کا شاہدرہ چوک میں احتجاج

گوجرانوالہ+فیروزوالہ (نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)گھریلو ملازمہ کے ہاتھوں برتن ٹوٹناجرم بن گیا۔مالکہ نے کمسن ملازمہ پرتشددکیا،بعد میں اس کے اوپرگرم پانی پھینک دیاجس سے وہ جھلس گئی۔شاہدرہ کے علاقہ بیگم کوٹ ڈیرہ دینداراں کے رہائشی معذورمحنت کش کرامت نے اپنی دس سالہ بچی جینا کرامت کوگوجرانوالہ میں بائوجاویداحمد کے ہاں ملازم رکھا یہاں پر کام کے دوران بچی سے گھریلو برتن صاف کرتے ہوئے ٹوٹ گیا۔جس پر مالکہ نے اسے تشدد کانشانہ بنایا۔کرامت اوراس کے دیگراہلخانہ نے بچی کو چوک شاہدرہ میں لاکراحتجاج کیا ،شاہدرہ اورفیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کے بارے میں لاعلمی کااظہارکیا۔تشدد کانشانہ بننے والی بچی کے ورثاء نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کانوٹس لیا جائے تاہم تشدد کرنیوالی خاتون سے موقف کیلئے رابطہ کیاگیالیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...