اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قمری کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق عید الفطر 5 جون ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق امسال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔
قمری کیلنڈر مکمل‘ عیدالفطر 5 جون ہوگی: فواد چودھری
May 22, 2019