اپوزیشن لیڈر بھگوڑا ہوگئے، خرابی کی وجہ مسلم لیگ ن کی ناکام پالیسیاں ہیں: پرویز الٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے اسامہ کائرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ لالہ موسیٰ گئے۔ اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جواں سالہ بیٹے کی موت سے بڑا سانحہ کوئی نہیں ہو سکتا، ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ کائرہ فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اسامہ کائرہ اور ان کے دوست کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔ چودھری شجاعت حسین نے اپوزیشن کی میٹنگز اور احتجاجی پروگرام کے بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے بڑی پلاننگ کرنے والی اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، ہوتا وہی ہے جو اللہ کو منظور ہوتا ہے، اس طرح کی پلاننگ کرنے والوں کی پلاننگ دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ن لیگ کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ان کے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف لاپتہ اور بھگوڑا ہو گئے ہیں، کم از کم فوری طور پر ان کی گمشدگی کا اشتہار شائع کروا دیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ڈالر کی اڑان کا شور مچا رہی ہے حقیقت یہ ہے کہ ڈالر ن لیگ کی حکومت میں بڑھنا شروع ہو گیا تھا، اصل خرابی کی وجہ ن لیگ کی ناکام پالیسیاں تھیں، اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے اور حکومت کا کام برداشت کرنا، انشاء اللہ آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...