امریکہ، ایران کشیدگی پر تشویش ہے، شاہ محمود: کرغزستان سے تجارت 10 ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

May 22, 2019

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش ہے اور وہ بشلیک میں سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان سے اس حوالے سے بات کریں گے انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراء کی کونسل کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان روانگی سے قبل بیان میں یہ بات کہی اجلاس میں تنظیم کے اہم معاہدوں کی دستاویزات کی منظوری دی جائے گی ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کے برسراقتدار آنے پر بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئے کل بھوشن پر پاکستان قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا جنگ سے ہمیشہ تباہی آتی ہے کشمیر جل رہا ہے کیونکہ بھارت اپنی فوج اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے الیکٹرانک میڈیا اور انٹر نیٹ کے جدید دور میں کشمیریوں کو آواز کو بدایا نہیں جا سکتا شاہ محمود قریشیش نے مہلک مرض میں مبتلا کشمیری نوجوان رابطہ سہیل کے ویڈیو میسیج کا نوٹس لے لیا اور وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ راجہ سہیل کے بیرون ملک علاج کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے کزغستان کے وزیر خارجہ چینگیز سے ملاقات کی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دو طرفہ تجارت کا حجم دس ملین ڈالر تک بڑھا اور یقین ہے دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے روابط کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں