العزیزیہ ریفرنس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی، نیب سے جواب طلب

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا ۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ محمد حارث پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھی نوٹس جاری کیا اور نیب سے جواب طلب کرلیا ۔بعد ازاں کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...