نفع کیلئے ڈالر خریدنا گناہ، ملک سے بے وفائی ہے: مفتی تقی عثمانی

May 22, 2019

کراچی (صباح نیوز) ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچنا ملک سے بے وفائی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور بڑھتی ہوئی قیمت میں ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے بیان دیا ہے کہ موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر ذخیرہ کرکے قیمت بڑھنے پربیچنا ملک ہے بے وفائی ہے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ قیمت بڑھنے پر بیچنے کی نیت سے ڈالر خریدنا ذخیرہ اندازوی ہے ذخیرہ اندوزی ہونے پر یہ کام شرعاً گناہ بھی ہے جس پر روایت میں لعنت آئی ہے واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں گر کر 154 پر پہنچ گئی ہے جبکہ روپیہ تنزلی کا شکار ہے ملک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کے نرخ بڑھ چکے ہیں اور غریب طبقے کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔

مزیدخبریں