کراچی(نیوز رپورٹر)مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں ڈالرخرید کر قیمت بڑھنے پر بیچنا شرعاگناہ ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراسکے برے نتائج سے محفوظ رکھیں۔ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالرکے بحران اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ موجودہ حالات میں ڈالر خریدکر اس انتظار میں رکھنا کہ قیمت بڑھنے پر بیچ کر نفع کمایا جائے ، شرعاگناہ ہے، یہ عمل ملک کیساتھ بے وفائی اورذخیرہ اندوزی بھی ہے، جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراس کے برے نتائج سے محفوظ رکھیں۔
موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچناشرعا گناہ ہے:مفتی تقی عثمانی
May 22, 2019