کراچی(صباح نیوز)ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ڈالرخریدکر قیمت بڑھنے پربیچنا ملک سے بے وفائی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور بڑھتی ہوئی قیمت میں ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے بیان دیا ہے کہ موجودہ حالات میں ڈالرخریدکر قیمت بڑھنے پربیچنا ملک سے بے وفائی ہے۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ قیمت بڑھنے پربیچنے کی نیت سے ڈالر خریدنا ذخیرہ اندوزی ہے،ذخیرہ اندوزی ہونے پریہ کام شرعا گناہ بھی ہے جس پرروایت میں لعنت آئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت بڑھ کر 152 پر پہنچ گئی ہے جبکہ روپیہ تنزلی کا شکار ہے ملک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کے نرخ بڑھ چکے ہیں اور غریب طبقے کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔
موجودہ حالات میں ڈالرخریدکر قیمت بڑھنے پربیچنا ملک سے بے وفائی ہے:مفتی تقی عثمانی
May 22, 2019