لاہور (آ ئی این پی)وزارت مذہبی امور نے شوال کا چاند دیکھنے کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی سربراہی مفتی منیب الرحمن کرینگے۔ کمیٹی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمن، سید مشاہد حسین خالد، حافظ عبدالقدوس اور میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ شامل ہیں،کمیٹی انتیس رمضان چار جون کی شام کو شوال کا چاند دیکھے گی۔
چاند دیکھنے کا معاملہ، وزارت مذہبی امور نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی،مفتی منیب الرحمن سر برا ہی کرینگے
May 22, 2019