سپیکرسندھ اسمبلی،آغا سراج کے ریمانڈ میں30 مئی تک توسیع

May 22, 2019

کراچی(وقائع نگار)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں 30مئی تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ ریفرنس کی تیاری کیلئے نیب افسر نے مزید مہلت طلب کرلی ہے۔منگل کوسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں نیب حکام بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

مزیدخبریں