فیڈریشن کا چیئرمین NABکے فیصلے کا خیر مقدم

کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر انجینئرداروخان اچکزئی، سابق صدر ایف پی سی سی آئی و سابق چیف ایگز یکٹو TDAP ایس ایم منیر اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران نے چیئر مین NAB جسٹس جا وید اقبال کے فیصلے کو سراہا جس میں تا جر برادری کو انکوائر ی سے متعلقNAB کے دفتر میں طلب نہیں کیا جا ئے گا۔ انہوں نےNAB کے دفتر میں ڈائریکٹر کی سر براہی میں شکایا ت سیل کے قیام کو بھی سراہا ، اس سیل کے تحت تا جربرادری کی شکا یا ت کو 48گھنٹو ں کے اندر اندر تمام علاقائی دفتروں میں سنا جا ئے گا۔ ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداران نے نیب کے فیصلو ں کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہاکہ دانشمند انہ فیصلو ں کی وجہ سے کا روباری طبقے کے حوصلے بلند ہو ئے ہیں ۔ بزنس کمیو نٹی مختلف قسم کے چیلنجزاور دیگر مسائل کے با وجو د بھی ملک کی معیشت میں اپنا بھر پور اور اہم کردار ادا کرتا ہا ہے ۔ چیئر مینNABکے اس فیصلے سے بز نس کمیونٹی میں یقین کی فضا قا ئم ہو ئی ہے جو کہ پاکستان کی صنعت و تجا رت کی تر قی کے لیے نہا یت خوش آئن ہے ۔ اس فیصلے کی وجہ سے تاجر برادری اب بلا خوف وخطر اور پورے اعتماد کے ساتھ اپنی کا روباری سر گر میوں پر توجہ دے سکے گا۔ ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداران نے چیئر مین NABکو تجویز دیتے ہو ئے کہاکہ تا جر برا دری کے خلاف مختلف قسم کے نو ٹسز اور کیسز کو واپس لے لیا جا ئے ۔

ای پیپر دی نیشن