رمضان المبارک اورعید کی تعطیلات کیلئے ٹریفک انتظامات کر لئے ہیں، سی ٹی او

راولپنڈی (عزیزعلوی) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اورعید کی تعطیلات کیلئے شہر سمیت اور مری کیلئے ٹریفک انتظامات کر لئے ہیں تراویح اور نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر شہر کی اے کیٹگری سیکیورٹی کی52 مساجد اور کیٹگری بی او رسی سیکیورٹی کی 80 مساجد کیلئے ٹریفک ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جبکہ صدر ، کمرشل مارکیٹ ، چکلالہ سکیم تھری ، باڑہ مارکیٹ ، راجہ بازار کے علاقوں میں عید کی خریداری کے رش کے دوران بھی ٹریفک روانی اور پارکنگ ایریا میں ٹریفک وارڈنز لگائے گئے ہیں مساجد کے قریب نماز تراویح اور جمعہ کی نماز کے دوران کوئی گاڑی موٹر سائیکل کھڑے نہیں کرنے دیں گے راولپنڈی شہر اور کینٹ سمیت ضلع میں16 سستے رمضان بازار ہیں جن میں چوہڑ چوک پشاور روڈ اور نواز شریف پارک مری روڈ پر سڑک کے کنارے سستے بازار ہیں جہاں ٹریفک روانی کیلئے اضافی ٹریفک اہلکاروں کو مقرر کیا گیا ہے یکم جون سے 31 اگست تک تین ماہ کیلئے مری میں ٹریفک رش کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 150 اہلکاروں کی خدمات دینے کیلئے ریجنل پولیس افسر سے درخواست کردی گئی ہے ٹریفک آفس میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں کی سہولت کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہال بنایا جا رہا ہے جس کا افتتاح عید کے بعد ہوگا لائسنس کے حوالے سے روزانہ 500   شہری جن میں خواتین اور معمر افراد بھی شامل ہیں آتے ہیں انہیں اس ہال کے افتتاح کے بعد بہترین سہولتیں میسر آئیں گی نوائے وقت سے خصوصی انٹرویو میں چیف ٹریفک افسر راولپنڈی نے کہا کہ چاند رات کیلئے بھی جامع ٹریفک پلان ہے رات اور صبح سات بجے تک موٹر سائیکلوں پر ون ویلرز سڑکوں پر خطرناک کھیل کھیلتے ہیں اب تک37 ون ویلر گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار102 موٹر سائیکل تھانوں میں بند کئے گئے ہیں ہزاروں کی تعداد میں موٹر سائیکلوں کے چالان بھی کئے گئے ہیں جو مکینک موٹر سائیکلوں کی ون ویلنگ کیلئے آلٹریشن میں ملوث ہیں ان میں سے کچھ کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں باقی بھی جلد قانون کے شکنجے میں آجائیں گے محمد بن اشرف نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک ڈسپلن اولین ترجیح ہے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ اور چاند رات کو گاڑیوں کی سکیٹنگ کرنے والوں میں جرائم پیشہ بھی ہوتے ہیں اکثر سے پستول تک برآمد کئے گئے پہلی بار ٹریفک پولیس کے ساتھ آپریشن پولیس بھی ڈیوٹی دے رہی ہے گزشتہ سال رمضان المبارک میں کمیٹی چوک میں وارڈن افسر شاہد سرور کو کار سوار نے بات بات میں فائرنگ کرکے شہید کردیاتھا حکومت پنجاب کی جانب سے آج ہی انہیں سرکاری طور پر شہید ڈکلیئر کرنے کو نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے جس کے بعد متاثرہ فیملی کو شہید کے سارے بینیفٹس ملیں گے

ای پیپر دی نیشن