ضلع راولپنڈی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرمحدود وقت کیلئے پابندی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ضلع راولپنڈی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پرمحدود وقت کیلئے پابندی لگادی گئی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا یہ فیصلہ رمضان المبارک کے دوران سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے پابندی کاا طلاق صبح سات بجے سے شام سات بجے تک ہوگا جبکہ شام سات سے صبح سات بجے تک ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والوں کے موٹر سائیکل تھانوں میں بند کردئے جائیں گے دن آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک ڈبل سواری کی اجازت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن