کبیروالا(نامہ نگار) بد کاری پر آمادہ نہ ہو نے پر شوہر نے حادثہ کا بہانہ بناکر اپنی ہی بیوی دوستوں کے ہاتھوں اغواء کروا دی، اغواء کا مختلف مقاما ت پر قید رکھتے اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بناتے رہے ،عدالت کے حکم پر بازیابی، شوہر سمیت اغواء کاروں کے خلاف مقد مہ درج، تفصیل کے مطابق نواحی تکبیر ٹائون کے رہائشی محمد ظفر ولد محمد مراد کی بیٹی رخسانہ مائی کی شادی عرصہ قبل فخر عبا س سے ہو ئی جس دوران اس کا شوہربرائی کیلئے دبائو ڈالتا رہا تاہم اس کے مسلسل انکار پر فخرعبا س نے اپنی بیماری کا ڈرامہ رچاتے تیمارداری کے لئے اپنے ساتھیوں ظفر نون ، محمد رمضان، منیراں مائی نامعلوم ساتھی نے بیوی کو اغواء کروا دیا، دوران اغواء ملزمان اسے پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں دوستوں ،رشتہ داروں کے گھروں میں قید رکھتے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ،بیٹی سے عدم رابطہ اور شوہر کے مبینہ داماد کے مبینہ کالے کرتوت بے نقاب ہو نے پر محمد ظفر نے مقامی عدالت میں بیٹی کی بازیابی کے لئے رٹ دائر کر دی جس پر سرائے سدھو پو لیس نے رخسانہ مائی کو بازیا ب کرواتے عدالت کے حکم پر با پ کے حوالے کردیا، سرائے سدھو پو لیس نے متاثرہ کی درخواست اور عدلیہ کے احکاما ت پرشوہر سمیت نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کبیر والہ: شوہر نے اپنی ہی بیوی اغوا کرادی، مختلف مقامات پر قید، آبروریزی
May 22, 2019