سٹاک مارکٹ میں تیزی، 59 فیصد سے زائد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکاڈ

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ منگل کوبھی اتارچڑھائو کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33300اور33400کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں۔59 فیصد سے زائدحصص کی قیمتوں میںاضافہ ہوااور کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت7.22فیصدکم رہا ۔تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ سرمایہ میں 40 ارب21کروڑروپے سے زائدکااضافہ ہوا۔ملکی شیئرز مارکیٹ میںملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری، فروخت کے دبائواور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس32852پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اورمقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،کیمیکلز، سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر33544پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھائوکے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس191.56پوائنٹس اضافے سے 33442.10 پوائنٹس پر بندہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 40ارب21کروڑ77لاکھ66ہزار953روپے بڑھ کر68کھرب76 ارب36 کروڑ68لاکھ13ہزار849روپے ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن