پاکستان اور یو اے ای کے مابین تاریخی و ثقافتی قدریں مشترک ہیں،چیئرمین سینیٹ

May 22, 2019

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم صالم الاصابی نے گذشتہ روزپارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا ، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان(صفحہ5بقیہ 2)
میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جس سے بھر پور مستفید ہو ا جا سکتا ہے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافے پر زور دیا گیا ہے ،ملاقات کے دوران گفتگو کرتے چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔ دونوں ممالک خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے موجودہ وسائل کو موثر استعمال میں لا کر بہتری لا سکتے ہیں، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی و بین الاقوامی سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،سفیر نے عرب امارات کی فیڈرل نیشنل کونسل کے سپیکر کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کو عرب امارات کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تاریخی و ثقافتی قدریں مشترک ہیں۔پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد متحدہ عرب امارات کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کو پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال سے فائدہ اٹھا کر سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہیے۔ گوادر خطے کی ترقی اور سرمایہ کاری کا بہترین مرکز بن چکا ہے۔

مزیدخبریں