وہاڑی (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ دانش سکول ٹبہ سلطان پور کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا اس کی عمارت مکمل ہو چکی ہے فرنیچر اور دیگر سامان کی شفٹنگ جاری ہے دانش سکول ٹبہ سلطان پور کے طلبا و طا لبات جو دیگر دانش سکول میں زیر تعلیم ہیں ان کو جلد دانش سکول ٹبہ سلطان پور میں منتقل کر دیا جائے گا ۔ تاکہ وہ اپنی تعلیم کو زیادہ بہتر انداز سے جاری رکھ سکیں ۔ انہوں نے ان خیا لات کااظہار اپنے آفس میں دانش سکول ٹبہ سلطان پور کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوئینر گورننگ باڈی ممتاز محمد خان منیس، ممبران گورننگ باڈی حافظ محمود احمد شاد، سردار سجاد احمد ،شمائلہ خالق، پروفیسر محمد علی زیدی ، جہانز یب یوسف ، پرنسپل دانش سکول محمد طیب، ایکسیئن بلڈنگ نثار احمد ، ایڈ من آفیسر محمد ندیم اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ دانش سکول ٹبہ سلطان پور مستحق اور ذہین طلبا کے لئے بنایا گیا ہے جس سے اعلی ذہانت کے حامل طلبا و طا لبات کو بہترین تعلیمی مواقع میسر آئیں گے ۔
عمارت مکمل‘ دانش سکول ٹبہ سلطان پور کو جلد فنکشنل کر دیا جائیگا : عرفان کاٹھیا
May 22, 2019