عید کے بعد حکومت گراؤ تحریک کی ضرورت نہیں خودبخود گر جائے گی : ڈاکٹر غزالہ وائیں

خانیوال (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما ڈاکٹر غزالہ وائیں نے کہا ہے کہ عید کے بعد حکومت گرائیں گئے نہیں خو د بخود گر جائے گی ملک میں مہنگائی اس قدر ہے کہ عید کے بعد حکومت گراؤ تحریک کی ضرورت نہیں بے سہارا حکومت خود بخود گر جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہو ںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ آج عوام اس قدر پریشان ہے کہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی بھی دنیا مشکل ہو گئی ہے موجودہ حکومت نے ہماری حکومت کے پروگراموں کی نقل کر کے وقت گزار رہی ہے نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے یوٹرن حکومت کے پاس عقل نام کی کوئی چیز نہیں عید کے بعد مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن