عمران خان جلد ملک کو بحران سے نکال لیں گے: ظہیرالدین

May 22, 2019

ملتان ( نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ظہیر الدین خان علیزئی اور ضلعی جنرل سیکرٹری حسن خان علیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے دلوں میں بستی ہے اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے یہ حکومت کا پہلا قدم ہے ،ماضی کی حکومتوں نے عوام کو صرف دھوکہ اور لاروں کے سوا کچھ نہیں دیا جس وجہ سے جنوبی پنجاب اور خصوصا ہمارا حلقہ محرومیوں کا شکار رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب گورنمنٹ کے ترقیاتی فند سے حلقہ پی پی 214 یونین کونسل نمبر1 میں کوٹلہ چوک سے اصلاحی چوک تک تقریبا 700 فٹ سیورج لائین بچھانے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب میں کیا اس موقع پر ایم ڈی واسا رائو قاسم،ملک زبیر ڈوگر،سید مرتضے شاہ،شیح انور،جمیل خان،سلمان خان،عبدالمالک خان،اسلم شیخ‘ اسد ندیم‘ نعیم خان‘چاچا نہرو‘افتخار بھٹی‘ڈاکٹر نوید احمد‘رانا افتخار،ملک رفیق،اقبال شاہ۔نعیم اختر،نعیم بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے اقتدار کی مدت پوری کرے گی اور جلد عمران خان اس ملک کو بحران سے جلد نکال لیں گے ۔

مزیدخبریں