حضرو(نمائندہ نوائے وقت)غازی بروتھا نہر میں رمضان المبارک کے دوران نہاتے ہوئے کئی نوجوان زندگی کی بازی ہا ر چکے تھے نئے آنیوالے ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری نے تھانہ حضرو کے ایس ایچ او حاجی محمد اعظم کو غازی بروتھا نہر میں نہانے اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کیے جس پر انہوںنے کاروائی کرتے ہوئے چند روز قبل 9نوجوانوں کو گرفتار کیا جس کے بعد نہر میں نہانے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ڈی پی اواٹک کی خصوصی ہدایت پر رمضان سستا بازار میں اور نماز تراویح کے دوران پولیس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی محمد اعظم نے کہا کہ عوام جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں غازی بروتھا نہر اور دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے اگر کسی نوجوان کو دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں پولیس ان نوجوانوں کو ڈوبنے سے بچائے گی والدین نے غازی بروتھا نہر میں پابندی لگانے پر ڈی پی اواٹک شہزاد ندیم بخاری اور ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی محمد اعظم کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔
ون ویلنگ، غازی بروتھا نہر میں نہانے والوںکی تعدا د میں کمی
May 22, 2019