چک بیلی خان کے گیس صارفین کو تگنی کا ناچ نچانے والا گرفتار

May 22, 2019

چک بیلی خان (نامہ نگار) پورا مہینہ چک بیلی خان کے گیس صارفین کو تگنی کا ناچ نچانے والا میٹر چور پولیس نے گرفتار کر لیا پچھلے ایک ماہ میں روزانہ کی بنیاد پر گیس میٹر چوری ہونے کی وجہ سے لوگ صبح شام گیس میٹروں کو محفوظ رکھنے کی تدبیریں کرتے نظر آتے تھے کہ اسی دوران ایک صارف سخاوت حسین ولد محمد صادق کے کھوج لگانے پر پتا چلا کہ چک بیلی خان کے محلہ پٹرول پمپ میں ظفر جعفری کا مکان کرایہ پر لے کر ایک شخص محمد لطیف ولد محمد صدیق سکنہ میاں احمد ایونین کونسل تراہیا تحصیل و ضلع راولپنڈی نے پچھلے دو ماہ سے ایک جوان لڑکی کو محبوس بنا کر رکھا ہوا ہے اور وہ رات کو میٹر چوری کی واردتیں کرتا ہے سخاوت حسین کی رسائی پر ملزم کی وارداتوں کی بات درست نکلی جس پر وہ مکان چھوڑ کر غائب ہو گیا چک بیلی خان پولیس نے سخاوت حسین ولد محمد صادق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور پولیس چوکی کے اے ایس آئی محمد سہیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم محمد لطیف ولد محمد صدیق کو گرفتار بھی کر لیا ملزم پر تھانہ روات میں مذکورہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج ہے۔

مزیدخبریں