چک بیلی خان(نامہ نگار)35 سال قبل تعمیر کی جانے والی چک سگھو تا چھوکر 3 کلو میٹر روڈ آثار قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگی شکستہ روڈ اور دو نالوں پر پلیاںنہ ہونے باعشوں کے موسم میں اہلیان علاقہ کا مرکزی شاہراہ چک بیلی خان روڈ پر آنا دشوار ہو جاتاہے عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر غلام سرور خان دوموں پلیاں تعمیر کروائیں گائوں چھوکر کے علاقہ مکینوں محمد رفیق بھٹی ،آمین بھٹی ،محمد عجائب بھٹی ،ملک یٰسین ،مسکین بھٹی ،بابر عجائب بھٹی دانش بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں دیہات کے ہزارون باسی روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے عذاب میں مبتلا ہیںطلباء وطالبات سرکاری ملازمین اور دیگر علاقہ مکین بارش کے دنوں میں محسور ہو کر رہ جاتے ہیں ضروری کاموں کے لئے چک بیلی خان روڈ پر آنا دشوار ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو ئے دوموں دیہات کے باسیوں کا درینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے3 کلو میٹر روڈ اور دونوں نالوں پر پلیاں تعمیر کی جائیں۔
چک سگھو تا چھوکر3 کلو میٹر روڈ آثار قدیمہ کا منظرپیش کرنے لگی
May 22, 2019