دوسری جنگ عظیم کےبعدایٹمی ہتھیاروں کےبڑے پیمانےپراستعمال ہونےکاخدشہ ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے کا خدشہ ہے عالمی ادارے نے اسے ہنگامی نوعیت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اسے مزید سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تخفیف اسلحہ و تحقیق کی ڈائریکٹر ریناٹا ڈوان(Renata Dwan) نے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان تذویراتی مسابقت کے باعث اسلحہ کی روک تھام کی صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے نئے طریقوں کے ذریعے ہتھیاروں کی روک تھام کے روایتی معاہدوں کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن