نیشنل بینک کا26ہزار خاندانوں کی امداد کیلئے 8کروڑ روپے عطیہ

May 22, 2020

کراچی ( کامرس رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان نے کورونا وائریس کی عالمی وبا سے لڑنے کے لئے اپنے دیئے گئے عطیات میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 8کڑوڑ روپے عطیہ کئے ہیں تاکہ 26ہزار سے زائد ایسے خاندانوں کی مدد کی جاسکے جو مالی طور پر کمزور ہیں۔ یہ اقدام (Covid-19)کی وبا پر قابو پانے کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان کے جاری CSRپلان کا حصہ ہے۔اس بے لوث عطیہ کے ذریعے ملک بھر کے 26ہزارسے زائد ایسے خاندانوں کی مدد ہو سکے گی جو معاشرے کے غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور جو لاک ڈائون کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں ۔یہ عطیہ اس حقیقت کی توثیق کرتا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان پاکستانی معاشرے کے محروح طبقات کے حالات کو بہتر کرنے کی کوششوں میں ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑا رہاہے۔ملک میں غیر معمولی حالات پر قابو پانے کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان نے معاشرے کے مستحق افراد تک امداد پہنچانے کے لئے اپنی سماجی ذمہ داری پوری کرنے کے لئے کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی ہے اپنی کوششوں کے پہلے مرحلے میں نیشنل بینک آف پاکستان نے کراچی ریلیف ٹرسٹ (KRT)جو کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کا ایک رضا کار ادارہ ہے کے ساتھ تعاون کیا یہ ادارہ کام کرنے کا ایک بے داغ ماضی رکھتا ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان نے KRTکو دو کروڑروپے کا عطیہ دیا تاکہ 6500سے زائد دہاڑی دار مستحق افراد اور ان کے خاندانوں کو راشن فراہم کرکے ان کی مدد کی جاسکے۔نیشنل بینک آف پاکستان نے (Covid-19)کی وبا سے نمٹنے کے لئے اپنے سماجی ذمہ داری کے طور پر دوسرے مرحلے میں ایک منفرد قدم بہتے ہوئے پانچ نان بینک مائیکرو فنانس کمپنیوں(NBMFCs)کو 6کروڑ روپے کا عطیہ دیا تاکہ وہ لاک ڈائون سے بری طرح متاثر ہونے والے اپنے کسٹمرز کو پورے ملک عطیات فراہم کرسکیں۔ یہ وہ گھرانے تھے جنہوں نے NBMFCsسے اپنے چھوٹے چھوٹے کاروباروں کے لئے چھوٹے قرضے لے رکھے تھے لیکن موجودہ حالات کی وجہ سے ان کی آمدنی غیر معمولی طورپر کم ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں