کراچی ( کامرس رپورٹر )مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر20پیسے بڑھ گئی جس کے نتیجے میں ڈالر161روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.60روپے سے بڑھ کر 160.80 روپے اور قیمت فروخت160.80روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 160.30روپے سے بڑھ کر160.50روپے اور قیمت فروخت160.80روپے سے بڑھ کر161روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں ایک روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید172.50روپے سے بڑھ کر173.50روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے بڑھ کر175.50روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید194.50روپے سے گھٹ کر194روپے اور قیمت فروخت196.50روپے سے گھٹ کر196روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.75روپے سے بڑھ کر 41.80روپے اور قیمت فروخت42.25روپے سے بڑھ کر 42.30روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید42.75روپے سے بڑھ کر 42.90روپے اور قیمت فروخت43.25روپے سے بڑھ کر 43.40روپے ہوگئی ۔
کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
May 22, 2020