زرمبادلہ کے ذخائر 12کروڑ 62لاکھ ڈالرز گھٹ گئے: اسٹیٹ بنک

May 22, 2020

کراچی(کامرس رپورٹر) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر12 کروڑ62لاکھ ڈالرزگھٹ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق15مئی کوختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب 74 کروڑ 45 لاکھ ڈالرزسے گھٹ کر 18ارب61کروڑ83لاکھ ڈالرزرہ گئے۔مرکزی بینک سے موصولہ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر14کروڑ14لاکھ ڈالرز کم ہو کر12ارب 27 کروڑ7لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 12ارب 12 کروڑ 93لاکھ ڈالرز رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر 1 کروڑ52لاکھ ڈالرزکے اضافہ سے 6ارب 47 کروڑ 38لاکھ ڈالر بڑھ کر 6ارب 48 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی سطح پرپہنچ گئے ۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں کمی کی وجہ 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے۔

مزیدخبریں