کرکٹ کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کو دیکھ کیا ، شاہدآفریدی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل رانڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ان کی زندگی پر کوئی فلم بنے تو وہ چاہیں گے کہ ہالی وڈ میں ان کا کردار ٹام کروز اور بالی وڈ میں عامر خان کریں۔ ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر ان کی زندگی پر اردو میں فلم بنائی جائے تو ان کی خواہش ہوگی کہ شاہد آفریدی کا کردار بالی وڈ سٹار عامر خان نبھائیں۔آفریدی نے کہا کہ اگر فلم انگلش میں بنے تو پھر وہ ہالی وڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کو اپنا کردار ادا کرتا دیکھنا چاہیں گے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ کرکٹ کو بہت مس کررہے ہیں، پی ایس ایل میں دو میچز فینز کے بغیر کھیلے ، کراڈ کے بغیر وہ مزہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں، کرکٹ کا آغاز عمران خان کو دیکھ کر کیا، حالانکہ والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ کرکٹ کھیلیں۔آفریدی نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ بچوں کے لیے اکیڈمی بنائیں جہاں کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی دی جاسکے ۔دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی کی نام سے اور ساتھی کھلاڑیوں میں لالہ کے نام سے مشہور شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور ان دنوں وہ اپنا زیادہ تر وقت فلاحی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں۔ شاہد آفریدی کو دنیا میں اس وقت پہچان ملی جب انہوں ںے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت صرف 37 گیندوں پر سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جو اب ٹوٹ چکا ہے۔ اس کے علاوہ ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ اب بھی شاہد آفریدی کے نام ہے۔

ای پیپر دی نیشن