کسٹم سے متعلق تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی کوشا ں ہیں، طارق ھدیٰ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے چیف کوآرڈینیٹرملک سہیل حسین کے ہمراہ ایف بی آر کے ممبر کسٹمز آپریشنز سید محمد طارق ھدیٰ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید سے بات چیت کرتے ہوئے سید محمد طارق ھدیٰ نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ان کو کسٹمز امور میں سہولت فراہم کرنا ان کی اہم ترجیح ہو گی۔ انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ تاجر برادری کے کسٹمز سے متعلق مسائل جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ سمگلنگ سے پاکستان کی معیشت کو سالانہ اربوں روپے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے جس پر قابو پر کر ٹیکس ریونیو کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...