سرکاری نرخنامہ: سبزیوں‘ پھلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ‘ گرانفروشی جاری

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گرانفروشی کا سلسلہ نہ رک سکا اور گراں فروشوں نے سرکاری نرخنامے کی بجائے زائد قیمتیں وصول کر کے عوام کا استحصال جاری رکھا۔ سرکاری نرخنامے میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا رجحان دیکھا گیا تاہم بیشتر دکانداروں نے اپنے نرخنامے مقرر کئے رکھے۔ سرکاری نرخنامے میں آلو نیا کچا چھلکا اول کی قیمت 55روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 60سے65روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی۔ پیاز درجہ اول 32روپے کی بجائے48سے 53روپے، ٹماٹر درجہ اول22روپے کی بجائے25سے30روپے، لہسن دیسی145کی بجائے220، ادرک تھائی لینڈ کے نرخ نہ نکالے گئے تاہم دکانداروں نے 270روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی۔ ادرک چائنہ315کی بجائے 410روپے، کھیرا دیسی32کی بجائے 40، کھیرا فارمی22کی بجائے 25روپے، لہسن ہرنائی 200کی بجائے 270روپے، پالک 15کی بجائے 18، کریلے 26کی بجائے35سے 40،میتھی 52کی بجائے68سے 70، بینگن17کی بجائے30، بند گوبھی26کی بجائے35روپے، پھول گوبھی47کی بجائے 55سے60، سبز مرچ اول52کی بجائے70، شملہ مرچ32کی بجائے50سے 55، گھیا کدو22کی بجائے 30روپے، گھیا توری32کی بجائے 45سے 50روپے، پھلیاں77کی بجائے 85سے 90 روپے، سیب سفید اول 160 کی بجائے210، خوبانی پیلی 200 کی بجائے 250 روپے، کیلا اول درجن 170 کی بجائے200 سے 210 روپے، کیلا دوئم درجن140 کی بجائے180 روپے، سٹرابری اول 130 کی بجائے175 روپے، سٹرابری دوئم 64 کی بجائے 70 روپے، کھجور ایرانی 250 کی بجائے 300 سے 320، کھجور اصیل اول220کی بجائے280 ، کینو فی درجن سپیشل 285کی بجائے 320روپے، خوبانی سفید 220روپے کی بجائے 280، تربوزفی کلو 20کی بجائے22سے24روپے، لوکاٹھ 110روپے، سپیشل آڑو190کی بجائے 240سے 250روپے، گرما64کی بجائے70روپے، فالسہ 145کی بجائے 170سے 180، آم سندھڑی 140کی بجائے 180، آم سہارنی120کی بجائے 145، آم دوسہری 140کی بجائے 180روپے اورچیکو 125کی بجائے 170روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔

ای پیپر دی نیشن