ڈریپ نے کرونا کے مریضوں پر 5کلینکل سٹڈیز کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قاضی بلال ؍خصوصی نمائندہ)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ ) نے کرونا وائرس کے مریضوں پر پانچ کلینکل سٹڈیز کی منظوری دیدی ہے ۔ اس حوالے سے ڈریپ کی کلینکل سٹڈی کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر عبدالرشید کی سربراہی میں ہوا ۔ جس میں اہم ترین فیصلے کئے گئے ہیں ۔ شوکت خانم ہسپتال لاہور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ملکر کلینکل سٹڈی کریں گے اس کیلئے پانچ مراکز بنائے گئے ہیں جہاں یہ سٹڈی کی جائیگی ۔ پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز پمز ٗ شفاء انٹرنیشنل ہسپتال ٗ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال ٗ انڈس ہسپتال میں کوڈ 19یہ تجربات کئے جائیں گے ۔اس کے علاوہ اجلاس میں ڈاکٹر طاہر شمسی کو پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ حیات آباد میڈیکل پشاور کمپلکس میں پلازمہ تجربے کی اجازت دی گئی ہے۔ طویل بحث و مباحثہ کے بعدپمز ہسپتال کو بھی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر جاوید اکرم کو بھی پروٹکٹک انٹرنیشنل ٹرائیل کی اجازت دی گئی ہے۔ سٹم سیل کے حوالے سے جناح برن سنٹر لاہور کی پروفیسر ریاض الرحمان کی درخواست کو موخر کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ راولا کوٹ میڈیکل کالج کی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمیرہ وائس چانسلر کی درخواست پلازمہ کی درخواست کی بھی منظور ی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ریسرچ سنٹر کراچی یونیورسٹی کی چار کلینکل منظوری دی گی ہے یہ منظوری لیموٹراجن گولی ٗ Rivaroxabenگولی ٗticagrelab گولی اور Rosuvastatin گولی کے استعمال کی دی گئی ہے۔فارما پروفیشنل سروسز کراچی کو تکنیکی وجوہات کی بناپر مسترد کر دیا گیاہے تاکہ مریضوںکو محفوظ رکھا جا سکے ۔ کاغذات نامکمل ہونے کی بناء پر GETZ گزٹز فارما کراچی کی سٹڈی کو موخر کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ اجلاس میں آغا خان یونیورسٹی کی ٹی بی کے تیسرے فیز کے حوالے سے کلینکل ٹرائیل اور اس کے پروٹوکول کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے نیشنل ڈیٹا سیفٹی مانیٹرنگ سب کمیٹی کی منظوری دیدی ہے۔ پروفیسر عزیز الرحمان پروفیسر آف میڈیسن چیئرمین اورعبدالرشید ڈائریکٹر فارمیسی سروسز کو کمیٹی میں شامل کیاگیا ۔اس کمیٹی دیگر ممبران پروفیسر عبدالباسط باقی ٗ میڈیکل یونیورسٹی کراچی ٗ ڈاکٹر ذیشان دانش یونیورسٹی آف پنجاب ٗ ڈاکٹر سلمان شاہد ایڈیشنل سیکرٹری سپیلائزڈ ہیلتھ کیئر ٗپنجاب حکومت ٗ ڈاکٹر سہیل ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ٗ پروفیسر چوہدری اقبال ایچ ای جے کراچی ٗ ڈاکٹر اسما ذکا رشید لطیف میڈیکل کالج کے علاوہ دیگر پانچ ممبران بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں ۔یہ سب کمیٹی کلینکل سٹڈی سیفٹی اینڈ ایفیشنسی کا جائزہ لے گی ۔ اس کے علاوہ سب کمیٹی کلینکل سٹڈی کے بارے میں سفارشات دے گی اوراس ٹرائیل میں ترامیم کے ساتھ ساتھ اس کو منسوخ بھی کر سکے گی ۔

ای پیپر دی نیشن