راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) و زیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی دیانتدارانہ کوششوں سے ملک صحیح سمت گامزن ہے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی پوری ٹیم بالخصوص سردار عثمان بزدار پنجاب میں اپنا لوہا منوا رہے ہیںسردار عثمان بزدار نے کرونا بحران کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامی امور کو بالکل نظر انداز نہیں ہونے دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ آج پنجاب میں کرونا ٹیسٹنگ کیپسٹی تمام صوبوں سے زیادہ ہے ٹیویٹا پنجاب وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں میڈیکیٹڈ ماسک، سینیٹائزر، پی پی ای اور فیس شیلڈ تیار کر رہا ہے عوامی نمائندوں کی تربیت و رہنمائی کے لیے لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کے قیام کا آغاز اپنی مثال آپ ہے وزیراطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتِ پنجاب کے حالیہ اقدامات سے روپے کی گردش میں اضافہ ہو گاجس سے بیروز گاری میں مزید کمی ہوگی اور اقتصادی ترقی کی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی وزیرِ اعظم عمران خان کی باصلاحیت قیادت میں پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے دریں اثناء وزیراطلاعات پنجاب نے دورہ راولپنڈی کے دوران وزیراعظم کے معاشی کفالت احساس پروگرام کے تحت اب تک راولپنڈی کی مستحق افراد میں امدادی رقوم کہ تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عوام الناس کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے راولپنڈی میں قائم کے گئے تمام مراکز سے امدادی چیکس کی تقسیم کے عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھا جائے اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے حوالے سے جاری کی گئی ہدایت پر پوری طرح عمل درآمد کرایا جائے اب تک راولپنڈی میں وزیراعظم کے اس احساس معاشی کفالت پروگرام کے تحت 1195.524ملین روپے ایک لاکھ کے قریب مستحق افراد میں تقسیم کیے جاچکے ہیں فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے غریب اور مستحق افراد کی امداد کے لیے جاری پیکج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے غریب تک کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ریکارڈ امدادی رقوم شفاف طریقہ کار کے مطابق تقسیم کی ہیں۔