راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے نو پارکنگ ،ڈبل پارکنگ ،غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کارروائی میں 347گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کر دیئے جبکہ ماہ مئی میں مجموعی طور پر 4703مو ٹر سائیکل و گاڑیوں کے چالان کئے گئے ہیں ٹریفک پولیس نے لاک ڈائون میں نرمی اور عید کی آمد کی وجہ سے راولپنڈی شہر کی شاہراہوںپر غلط پارکنگ و ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے ٹریفک پولیس کے لفٹر سکواڈ کاروائی میں مصروف رہے سی ٹی او سید علی اکبر شاہ نے کہا کہ عید کیلئے آنے والے خریداروں کی بڑی تعداد کے باعث شہر کی مرکزی شاہراہوںمری روڈ، اڈیالہ روڈ، راجہ بازار، کمرشل مارکیٹ ،صدر کینٹ، ٹینچ بازار، چکری روڈاور دیگر کمرشل مقامات پر خریداروںکا بے پنا ہ رش ہے اس دوران شہر میں ٹریفک روانی کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کے لئے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ، ڈبل پارکنگ ،نو پارکنگ اور ناجائز تجاوزات کے خلاف رات گئے تک کارروائی کی گئی ۔