کرونافنڈکی رقم قرضوں کیلئے استعمال کامعاملہ،پی پی کاوزیراعظم سے استعفیٰ کامطالبہ

May 22, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت کا کورونا فنڈ کی رقم قرضوں کے لئے استعمال کرنیکا معاملہ پرپیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کردیاسینٹر بہرامند تنگی نے بیان میں کہا کہ حکومت کے کورونا فنڈ کو ذاتی مقاصد اور قرضوں کی ادائیگی کے استعمال کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، کورونا فنڈ کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنا عمران خان کا ایک اور ناکام ترین اقدام ہے، عمران خان کو لوگوں کے مرنے کی نہیں اپنی حکومت کی فکر ہے، عمران خان لوگوں کے مرنے پر فنڈز لیکر اپنی حکومت کو بچانا چاہتے ہیں، ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا کو روکنے کی بجائے فنڈز کو کہیں اور استعمال کر رہے ہیں، عمران خان کی تمام پالیسیاں ناکام ثابت ہو رہی ہیں، نالائق وزیراعظم کو بائیس کروڑ عوام کی زندگی کی کوئی فکر نہیں،وزیراعظم کسی فیصلے میں صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیتے، وزیراعظم اس وقت ایک خطرناک گیم کھیلنے جا رہے ہیں، سلیکٹیڈ وزیراعظم کو بتانا چاہتا ہوں ک ملک اور عوام کے حال پر رحم کرے، نالائق وزیراعظم مستعفی ہوکر ملک کے مستقبل کو بچائیں۔

مزیدخبریں