اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کی طرف سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے میڈیکل کٹس اور ضروری سازو سامان فراہم کیا گیا پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے صوبہ خیبر پختونخواہ کی تنظیم سے ملکر طبی اور حفاظتی سامان لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیا۔ پی پی پی ریلیف کمیٹی کیطرف طبی سازو سامان کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں تقسیم سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے میڈیکل کٹس اور دیگر سامان ڈاکٹرز کے حوالے کیا اس موقع پر نیر بخاری کے ہمراہ صوبائی عہدیداران ہمایوں خان فیصل کریم کنڈی اعجاز درانی اور دیگر عہدیداران موجود تھے نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی دعووں نہیں عملی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی کی طرف سے طبی و حفاظتی سازو سامان فراہمی کا مقصد مشکل حالات میں عوام کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمت ہے پیپلز پارٹی اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں محفوظ بنانے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کو سلام پیش کرتی ہے اور قوم کرونا وبا کے خلاف اگلے محازوں پر موجود ڈاکٹرز اور سٹاف کی صحت و سلامتی کے لئے دعا گو ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ مریضوں کی خدمت میں جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف قومی ہیروز ہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ.نے نیر بخاری اور پیپلز پارٹی کے وفد کو کرونا وبا کے مریضوں کے علاج معالجے پر تفصیلی بریفنگ دی نیر بخاری نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ اور عملے کی دن رات خدمت کے جزبے کوسراہا لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے طبی و حفاظتی سازو سامان فراہمی پر پیپلز ہارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیربخاری نے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے پارٹی نے عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہیلوگ گھروں میں رپیں اور احتتیابی تدابیر اختیار کریں ۔
بلاول کی جانب سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں طبی سازوسامان فراہم کیا گیا
May 22, 2020