موضع رتوچھہ میں سنگدل باپ نے بیٹی کو فائر کرکے قتل کردیا

چوآ سیدن شاہ ( نامہ نگار) موضع رتوچھہ میں طارق محمود ولد محمد یعقوب نے اپنی جواں سال بیٹی ثانیہ طارق کو پسٹل کا فائر مار کر قتل کر دیا ہے۔ملزم بیٹی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے جائے واقوعہ پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوآ سیدن شاہ پہنچا دی ہے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے جسکی گرفتاری پر مزید تفتیش عمل میںلائی جائے گی جبکہ ذرائع کا دعوی ہے کہ ملزم کو بیٹی کے چال چلن پر شبہ تھا جس کی وجہ سے اس نے انتہائی اقدام کیا ۔

ای پیپر دی نیشن