پاکستان کوروناسے مزید تباہی کاسبب بن سکتا ہے،علامہ شبیر احمد

May 22, 2020

بیول(نامہ نگار)علامہ شبیر احمد ساجد نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں پاکستان کورونا وائرس سے مذید تباہی کاسبب بن سکتا ہے عوام اپنی اوردوسروں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریںوہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور حکومتی ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں حکومت غریب لوگوں کے کرونا ٹیسٹ کے اخراجات خود برداشت کرے نہ کہ غریب عوام پر ڈال دئیے جائیں علاوہ ازیں حکومت غریب نادار مزدور طبقے کے لیے مالی امداد کا سلسلہ جاری رکھے کاروبار کھولنے کے باوجود مزدور طبقہ ابھی تک بے روزگار ہے انکی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے ا س کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات بھی مستحقین میں راشن اور امداد کریں تاکہ کوئی غریب فاقوں سے نہ مر سکے اس سے دنیا اور آخرت دونوں سنور سکتے ہیں کرونا وباء کے خاتمے کے لیے لوگ توبہ استغفار کریں اور برکتوں والے مہینے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔

مزیدخبریں