مقبوضہ کشمیر: پلوامہ میں پولیس پارٹی پر حملہ‘ ایک اہلکار ہلاک

May 22, 2020

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار کے ہلاک اور دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پریچھو علاقے میں پولیس اور سی آر پی ایف کی پارٹی پر حملہ کیا۔ حملے کے فورا بعد علاقے کی طرف مزید فورسز کو روانہ کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں سال 2000سے اب تک 3453سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ1651زخمی ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ضلع پلوامہ میں 314سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 181زخمی ہوئے۔

مزیدخبریں