اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ایسی وبا ہے جس نے زندگی کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ میری درخواست ہو گی کہ اس بار عید ذرا مختلف طریقے سے منائی جائے۔ حکومت نے جو حفاظتی تدابیر بتائی ہیں عید پر ان پر عمل کیا جائے۔ عید پر ایسی جگہوں پر اکٹھے نہ ہوں جہاں زیادہ لوگ ہوں، احتیاط بہت ضروری ہے۔ ہمیں ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔ عیدیں انشاء اللہ آتی رہیں گی۔ اللہ نے ہمیں جس امتحان میں ڈالا ہے اس کیلئے ہمیں اپنی طرف سے اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ تا کہ اس وبا سے نبرد آزما ہو سکیں۔
عیدیں آتی رہتی ہیں‘ اس بار ذرا مختلف‘ احتیاط ضروری: شبلی فراز
May 22, 2020