دنیا کرونا سے نبردا آزما، جنوبی مودی سرکار ہمسائیوں سے سرحدی تنازعات بڑھانے میں مصروف

May 22, 2020

لاہور (نیوز ڈیسک) جس مشکل وقت میں دنیا کرونا بحران سے نبردآزما ہے اور لاکھوں انسان وباء کا شکار ہیں‘ لاکھوں اموات ہو چکی ہیں، دنیا بھر کی معیشت زوال پذیر ہے، بھارت کی مودی حکومت اس بحران کے دور میں بھی اپنے ہمسایوں کیلئے دردسر بنی ہے اور مسلسل سرحدی تنازعات کو بڑھانے کیلئے سرگرم ہے۔ جنونی بھارتی مودی سرکار کے سر پر امن کی بربادی کا بھوت سوار ہے۔ ایک جانب بھارت کی مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ دوسری طرف کنٹرول لائن پر آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو گولہ باری اور فائرنگ کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی فوج مودی سرکار کے ایما پر مسلسل لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ بھارت نے اپنے ہر ہمسایہ ملک سے تنازعات کے فروغ کو قومی پالیسی کا روپ دے رکھا ہے۔ نیپال سے سڑک کی تعمیر پر حالیہ تنازعہ بھارت کی امن دشمنی کا ایک نیا روپ ہے۔ اسی طرح چین سے تبت کے علاقے میں چھیڑ چھاڑ کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی کئی مرتبہ کرونا بحران کے باعث سرحدی تنازعات کے خاتمے پر زور دے چکے ہیں مگر مودی سرکار کی ڈھٹائی برقرار ہے۔

مزیدخبریں