پاکستان کیساتھ تعلقات‘ سی پیک پر ایلس ویلز کا بیان غیر ذمہ دارانہ: چین

May 22, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چین نے امریکی پرنسپل ڈپٹی سیکرٹری ایلس ویلز کے پاک چین تعلقات‘ سی پیک پر بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایلس ویلز کا بیان غیر ذمہ دارانہ‘ مکمل بے بنیاد اور پرانی طرز پر مبنی ہے۔ چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ایلس ویلز کے پاک چین تعلقات اور سی پیک سے متعلق بیان کا نوتس لیا‘ یہ پاک چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک اور بھونڈی کوشش ہے۔ چین اس بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ آج پاک چین سفارتی تعلقات کی 69ویں سالگرہ ہے گزشتہ 69سال سے پاک چین دوستی ایک دوسرے کے احترام اور حمایت پر مبنی ہے۔ پاکستان اور چین نے علاقائی امن کو فروغ دینے کیلئے ہمیشہ ملکر کام کیا ہے۔ کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں چین اور پاکستان ساتھ ہیں۔ چین نے 55ملین امریکی ڈالر کا بھی سامان پاکستان کو مہیا کیا ہے۔

مزیدخبریں